انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کو لاحق خطرات کو ختم کرنے اور جنگ بندی معاہدے کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اپنی افواج کی تعمیر نو کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ 27 جنوری کو لبنان کے قائم مقام وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا تھا کہ عبوری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو 18 فروری تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔27 نومبر کو طے پانے والے اس معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کو 60 دن کے اندر لبنانی سرزمین سے مکمل انخلا کرنا تھا اور حزب اللہ کو دریائے لیطانی کے شمال میں اپنی افواج کو واپس بلانا تھا۔