Masarrat
Masarrat Urdu

کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف ملتوی کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے سے مارکیٹ میں چھلانگ

Thumb

ممبئی، 4 فروری (مسرت ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اگلے 30 دنوں کے لیے کینیڈا اور میکسیکو پر محصولات کے نفاذ پر فیصلہ ملتوی کرنے کے بعد ایشیائی مارکٹوں میں آئی تیزی سے حوصلہ افزا سرمایہ کاروں کی طرف سے مقامی سطح پر ہمہ جہت خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں آج تقریباً دو فیصد کی تیزی آئی۔

30 شیئرز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 1397.07 پوائنٹس یعنی 1.81 فیصد چھلانگ لگا کر تقریباً چار ہفتوں کے بعد 78 ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی نشان کو عبور کرکے 78,583.81 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 378.20 پوائنٹس یعنی 1.62 فیصد اضافے کے ساتھ 23,739.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح مڈ کیپ اور اسمال کیپ کمپنیوں کے حصص میں بھی کافی خرید و فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 1.35 فیصد بڑھ کر 43,075.22 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.20 فیصد مضبوط ہو کر 49,801.07 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای پر کل ملاکر 4073 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2509 خریدے گئے اور 1410 میں فروخت ہوئی جبکہ 154 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای پر ٹریڈنگ کے لیے رکھے گئے کل ملاکر 2899 کمپنیوں کے حصص میں سے 1951 حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 863 حصص کی قیمتوں میں کمی اور 85 حصص میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ایف ایم سی جی کی 0.13  فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر دیگر 20 میں تیزی رہی۔ اس سے کیپٹل گڈز 3.42، کموڈٹیز 1.63، سی ڈی 0.37، انرجی 2.50، فنانشل سروسز 2.00، ہیلتھ کیئر 1.59، انڈسٹریز 2.59، آئی ٹی 1.36، ٹیلی کام 0.88، یوٹیلٹیز 1.95، آٹو 0.97، بینکنگ 2.17 ، کنزیومر ڈیوریبلس 0.94، دھات 1.63، تیل اور گیس 2.40، پاور 2.31، رئیلٹی 0.35، ٹیک 1.29، سروسز 1.11 اور فوکسڈ آئی ٹی گروپ اسٹاک میں 1.34 فیصد اضافہ ہوا۔
غیر ملکی بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا۔ جاپان کا نکئی 0.72 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.83 فیصد مضبوط ہوا۔ اسی وقت برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.21 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.10 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.06 فیصد گر گیا۔

Ads