Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں حزب اللہ کو خبردار کیا

  • 03 Feb 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تل ابیب، 03 فروری (مسرت ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے جنوبی لبنان میں اپنی افواج کے دورے کے دوران دھمکی آمیز لہجے میں حزب اللہ کو خبردار کیا ہے۔

کاٹز نے اتوار کو جنوبی لبنان کے دورے کے موقعے پر کہا کہ "حالیہ دنوں میں ہم نے ریاست اسرائیل کی طرف ڈرون بھیجنے کی کوششیں دیکھی ہیں۔ میں یہاں سے حزب اللہ اور لبنانی حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اسرائیل لبنان سے ڈرون حملوں کو برداشت نہیں کرے گا"۔
کاٹز نے خبردار کیا کہ کسی بھی دھمکی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ یا تو ڈرون حملے بند ہو جائیں یا حزب اللہ نہیں رہے گی"۔
وائٹ ہاؤس نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گذشتہ نومبر میں طے پانے والی جنگ بندی میں 18 فروری تک توسیع کے امکان پر اتفاق کیا تھا۔
جنگ بندی کے 60 دنوں کے اندر جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کا اصل منصوبہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔ دونوں فریق جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگا رہے ہیں۔
اسرائیلی بیانیےکے مطابق لبنانی فوج کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگ بندی کی تعمیل کو یقینی بنائے اور حزب اللہ کو علاقے میں واپس آنے سے روکے ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے رضامندی کے مطابق دریائے لیطانی کے شمال سے پیچھے نہیں ہٹی ہے۔

Ads