Masarrat
Masarrat Urdu

جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ ہندی کی بڑی کامیابی

Thumb

 

 
پی جی ڈپلوما ٹی وی جرنلزم کورس کے 23 طلبہ کا ملک کے بڑے میڈیا چینلوں میں تقرری
 
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ ہندی کے تحت چلنے والے پی جی ڈپلوما ان ٹی وی جرنلزم کورس کے 23 طلبہ کا ملک کے نامی گرامی قومی نیوز چینلوں میں تقرری ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے حساب سے یہ شعبے کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی تسلیم کی جا رہی ہے۔ کورس کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر آصف عمر نے بتایا کہ یہ شعبے کی بڑی حصولیابی ہے۔ اس بار شعبے کے طلبہ کی تقرری زی میڈیا، انڈیا ٹی وی، ٹی وی نائن بھارت ورش، ای ٹی وی بھارت اور دیگر چینلوں میں کامیابی کے ساتھ ہوئی ہے۔
 
تقریبا دو دہائی سے جاری اس کورس کے طلبہ ملک کے مختلف چینلوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ طلبہ کی تقرری کی بابت کو آرڈینیٹر نے بتایا کہ زیادہ تر طلبہ کی تقرری ان کو چینلوں میں بھیج کر کروایا ہے۔ اس کے تحت کیمپس پلیس منٹ کے ذریعے بھی طلبہ کو ملازمتیں ملی ہیں۔ اس تقرری کا پورا سہرا ہماریوائس چانسلر پورفیسر نجمہ اختر کو جاتا ہے جنھوں نے ہمارے طلبہ اور شعبہ ہندی کوہر ممکنہ تعاون دیا۔
 
صدر شعبہ پروفیسر اندو وریندر نے کورس کو آر ڈی نیٹر ڈاکٹر آصف عمر اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی یونیورسٹی کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ یہ ڈاکٹر آصف عمر کی بے انتہا محنتوں کا ثمرہ ہے۔
 
 انھوں نے مزید کہا کہ یہ سننا بھلا معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے طلبہ اپنی کوششوں سے کامیابی کی منزلوں کو چھو رہے ہیں اور اپنی محنتوں کے بدولت روزگار سے وابستہ ہو کر خود کو مضبوط کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے طلبہ اسی طرح کامیابی کی منزلیں زندگی کے دیگر میدان میں بھی طئے کریں گے اور پیہم جد وجہد اور اپنی کوششوں سے ملک اور یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔

Ads