کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر گوپال وٹل نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد یہاں جاری مالیاتی کھاتوں کے بارے میں کہا کہ جولائی تا ستمبر 2024 کی سہ ماہی میں کمپنی کی کل آپریٹنگ آمدنی 41473 کروڑ روپے رہی جو کہ مالی سال 2023-24 کی اسی مدت کے 37044 کروڑ مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مارکیٹ میں اس کے کل 40.6 کروڑ صارفین ہیں، جو گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 38.94 کروڑ صارفین کے مقابلے میں 4.4 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح عالمی سطح پر کمپنی کے کل صارفین کی تعداد اب 56.13 کروڑ ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 54 کروڑ سے 4.3 فیصد زیادہ ہے۔
مسٹر وٹل نے کہاکہ"ہم نے ایک اور ٹھوس سہ ماہی فراہم کی، ہندوستان کی آمدنی میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا، افریقہ نے بھی 7.7 فیصد کرنسی کی مسلسل نمو کے ساتھ مضبوط آمدنی میں اضافے کی رفتار کو برقرار رکھا۔ ہم نے 233 روپے کی صنعت میں سرکردہ اے آر پی یوریکارڈ کیا اور 42 لاکھ اسمارٹ فون صارفین کو شامل کرنے میں مدد کی ہے۔ ہم 2,000 سے زیادہ شہروں میں ایف ڈبلیو اے پیشکشوں کے ساتھ اپنی وائی فائی کوریج کو بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم پورٹ فولیو کی طاقت کو متنوع بنانے اور طویل مدتی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے ڈیجیٹل کاروباروں میں سرمایہ کاری کرتے رہتے ہیں۔
ایئرٹیل نے صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل نیٹ ورک میں بھی سرمایہ کاری جاری رکھی ہے۔