دیگر رئیلٹی شو کے میزبانوں کے برعکس سنی کو مدمقابل کے ساتھ پرسکون، صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے والی اور دوستانہ دیکھا گیا ہے نکھل چنپا سنی کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اداکارہ سپر پروفیشنل ہیں اورنقلی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر دو منٹ کی تاخیر سے بھی پہنچنے پر سنی لوگوں سے معافی مانگتی ہیں۔
جبکہ ارجن بجلانی نے گزشتہ سیزن میں شو کی میزبانی کی تھی، تنوج ویروانی کو آنے والے سیزن میں سنی لیون کے ساتھ ریئلٹی شو کی شریک میزبانی کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ تنوج اور سنی کی جوڑی شو، مقابلہ کرنے والوں اور ناظرین کے لیے کس طرح کام کرے گی۔یہ پروگرام جلد ہی ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے کی امید ہے۔