نئی دہلی، 26ستمبر (مسرت اردو ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے شبعہ اقلیت کی نیشنل ایگزیکیوٹیو ممبر ڈاکٹر عائشہ ناز مہدی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر مسٹر حنیف علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مخلص اور سماجی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔
انہوں نے ان کے اہل خانہ کے اظہارہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے انتقال سے نہ صرف پارٹی کو بلکہ سماج کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر حنیف کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا یسا مخلص، ایماندار اور سماج کے کام آنے والے لیڈر ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ پارٹی ہمیشہ ان کیلئے دعائے مغفرت کرتی رہے گی۔
ڈاکٹر عائشہ ناز مہدی نے کہا کہ ان کے انتقال سے پارٹی میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔ وہ پارٹی کی توسیع میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے اور ان کی وجہ سے مسلم سماج میں پارٹی کو ایک خاص شناخت ملی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو اس مصیبت کی گھڑی میں صبر عطا کرے اور غم برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔