Masarrat
Masarrat Urdu

بی سی سی آئی نے رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ دیا

Thumb

نئی دہلی، 19 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو جنوبی ہند کے فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے گولڈن ٹکٹ دیاگیاہے۔

بی سی سی آئی بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے آج  زبان اور ثقافت سے بالاتر ہوکر لاکھوں لوگوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑنے والے  عظیم اداکار رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ پیش کیا۔
بی سی سی آئی نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ دے کر ان کی عزت کی۔ اس عظیم اداکار نے کروڑوں دلوں کی دھڑکنوں پر اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔
انہوں نے کہا، ”ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اداکار آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں ہمارے معزز مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور اپنی موجودگی سے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ میں چمک پیدا کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی نے ہندوستان میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کچھ مشہور شخصیات کو مدعو کیا تھا۔ ’گولڈن ٹکٹ فار انڈیا آئیکونز‘کے نام سے منعقد اس مہم کے کچھ سیلیبرٹی اورسابق کرکٹرز کو بی سی سی آئی کی طرف سے ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لیے گولڈن ٹکٹ دیاجا رہے ہیں۔
بی سی سی آئی نے امیتابھ بچن-سچن تیندولکر کو گولڈن ٹکٹ دے کر ورلڈ کپ میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔وہیں اس لسٹ میں  ایک اور سپر اسٹار رجنی کانت بھی بی سی سی آئی کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

Ads