تہران، 27 دسمبر(مسرت ڈاٹ کام) ایرانی نیوی کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی میزبانی میں عنقریب تین ملکی بحری مشقیں ہوں گی۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سمندر میں تین ملکی سمندری مشقیں جلد منعقد کی جائیں گی، جس کی میزبانی ایران کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی نیوی نے موجودہ ایرانی سال میں بین الاقوامی سطح پر سرگرمیا۔ برقرار رکھیں اور 12 مختلف بین الاقوامی تقریبات میں حصہ لیا ہے، جن میں سائنسی، پیشہ ورانہ، کھیلوں کے مواقع اور علاقائی و غیر علاقائی عسکری مشقیں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مشقوں کے ساتھ ساتھ، ایرانی نیوی نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی سمندری مشقیں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں وسیع تر تین ملکی مشقیں بھی جلد ہونے والی ہیں۔
