Masarrat
Masarrat Urdu

رہبر انقلاب نے ایرانی فضائیہ اور ائیر ڈیفنس کے نئے کمانڈر مقرر کر دیے

Thumb

تہران، 19 دسمبر (مسرت ڈاٹ کام) بریگیڈیئر جنرل علیرضا الہامی اور بریگیڈیئر جنرل بہمن بہمرد کو بالترتیب فضائی دفاع اور فضائیہ کی قیادت سونپ دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے علیحدہ علیحدہ احکامات کے ذریعے بریگیڈیئر جنرل علیرضا الہامی اور بریگیڈیئر جنرل بہمن بہمرد کو بالترتیب ایران کے فضائی دفاع اور فضائیہ کا نیا کمانڈر مقرر کردیا ہے۔

نئے کمانڈروں نے تہران میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ایرانی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی سمیت اعلی عسکری حکام موجود تھے۔

تقریب میں مسلح افواج کی دفاعی تیاریوں، کمانڈ اسٹرکچر کے استحکام اور فضائی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، جب کہ نئی قیادت سے فضائی دفاع اور فضائیہ کے شعبوں میں پیشہ ورانہ کارکردگی اور ہم آہنگی میں اضافے کی توقع ظاہر کی گئی۔

Ads