Masarrat
Masarrat Urdu

جامعہ ملیہ نے موجودہ تعلیمی سیشن میں کئی نیے کورس متعارف کیے

Thumb

نئی دہلی23  جولائی، 2019 پریس ریلیز
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دو ماسٹر ڈگری سمیت 4 نیے کورسز متعارف کرا یے ہیں اور رواں تعلیمی سیشن 2019-20  میں متعدد کورسیز کے نصابات میں بھی از سر نو تبدیلی لائی گئی ہے۔
یونیورسٹی نے ایم ٹیک کی نشستوں میں بھی اضافہ کیا ہے، مکینیکل انجینئرنگ میں یہ تعداد18سے 30 تک پہنچ گئی ہے۔
 کئی نئے ماسٹر ڈگری کورس بھی متعارف کرا ئے گیے ہیں، ماسٹر آف سائنسز ان بینکنگ اینڈ فائننشیئل اینا لیٹکس کے سیکشن میں 40 نشستیں اور ایم ٹیک ماحولیاتی سائنس اور انجنیئرنگ (فُل ٹائم) موجودہ پارٹ ٹائم پروگرام کے ساتھ  12نشستوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی نے پی جی ڈپلوما اِ ن ایڈوانس ڈائگنو سٹکس کورس یز بھی متعارف کرا ئے ہیں۔ 30 نشستوں میں اضافے کے ساتھ ملٹی ڈیوپلپمنٹ سینٹر برائے ریسرچ اینڈ اسٹڈیز میں ڈپلوما اور پی جی ایم ڈی - (سیلف فائننس)میں 20 نشستوں میں اضافہ کیا ہے۔ ایم ایم اے اکیڈمی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز  سے ترکی زبان میں (پارٹ ٹائم)ایڈوانس ڈپلوما کا کورس بھی اس میں شامل ہے۔
چار کورسیز میں تبدیلی کی گئی ہے ا ن میں ایک شعبہ فارسی کا ایڈوانس ڈپلوما ان ماڈرن پر شین ہے، اس میں 20 نشستوں کا اضافہ ہے۔ وہیں  شعبہ فارسی ہی کے تحت پشتو زبان میں اڈوانس ڈپلوما میں 10 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایم ایم جی اکیڈمی آف انٹرنیشنل اکیڈمی سے  ازبک  ڈپلوما پروگرام میں 20 نشستوں اضافہ ہواہے۔  
 یونیورسٹی مزکورہ کورسیز میں داخلوں کے لئے انٹرنس ٹیسٹ لے گی، جس کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہیں:
ماسٹر آف سائنس (ایم ایس سی)ان بینکنگ اینڈ فائننشیئل اینا لیٹکس - 17 اگست، 2019 (10 بجے تا  12 بجے)۔ اہلیت کسی بھی موضوع میں گریجویشن 55 فیصدنمبرات کے ساتھ جس میں ریاضی / آنکڑے/ ریاضیاتی معیشت /اسی طرح 10 + 2 سطح کی ڈگری میں  مذکورہ موضوعات میں سے کسی ایک کا ہونا ضروری ہے۔
ایم ٹیک۔انوائر منٹل سائنس اینڈ انجنئرنگ (فُل ٹائم) - 17 اگست، 2019 (2 بجے تا 4 بجے)۔ اہلیت- سول، مکینیکل، کیمیائی، میٹا لراجییکل، کان کنی، زرعی انجنیئرنگ یا انجنیئرنگ اورٹیکنالوجی یا اسی طرح کا کوئی اور مساوی ڈگری میں کم از کم 60 فیصد یا گریڈ سسٹم میں   10 میں سے6۔75  نشانات کا ہونا ضروری ہے۔
پی جی ڈپلوما ان مولی کولر ڈائگ نوسٹکس(پی جی ایم ڈی- سیلف فائننس) - اگست 18،2019 (صبح 10 بجے تا 11:45 بجے)۔ اہلیت- بی ایس سی / بی ٹیک۔ مندرجہ ذیل مضامین میں سے کسی ایک میں (الف) زولوجی، (ب) کیمسٹری کے ساتھ زولوجی (ج) بایو کمسٹری (د) لائف سائنس / بایو-سائنس (ہ) مائکروبایوولوجی  میں کم ازکم  55٪ نشان یااسی کے برابر گریڈ کا ہونا ضروری ہے۔
 ترکی زبان میں ایڈوانس ڈپلوما (پارٹ ٹائم) - 17 اگست، 2019 (10 بجے تا 11بجے)۔ اہلیت- سینئر سیکنڈری / ہائی سیکینڈری یا مساوی ا سکول سرٹیفیکیٹ میں کم از کم  50 فیصد۔ بی اے ترکی زبان /پانچ موضوعات میں 45 فیصد نمبرات یا ترکی زبان میں ڈپلوما یا سی ون لیول کا ہونا ضروری ہے۔
 ایڈوانس ڈپلوما ان ماڈرن پر شیئن- اگست 18،2019 (2 بجے تا 3:45 بجے)۔ اہلیت- بی اے جدید فارسی میں یا ڈپلوما ان ماڈرن پر شیئن کسی بھی تسلیم شدہ ادارہ سے کم از کم  45 فیصد مع پانچ موضوعات میں ہونا نمبرات کا ہونا ضروری ہے۔ 
ایڈوانس ڈپلوما ان پشتو - اگست 17، 2019 (10 بجے تا  11بجے)۔ اہلیت- سینئر ثانوی/ ہائیر سکینڈری یا مساوی سکول سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ 5 سے زیادہ  موضوعات میں کم از کم 45 فیصد نمبرات کا ہونا ضروری ہے۔
ڈپلوما پروگرام اِن ازبک - اگست 18،2019 (10 بجے تا 11:45 شام)۔ اہلیت- کسی بھی یونیورسٹی یا تسلیم شدہ ادارے سے ازبک زبان میں سرٹیفکیٹ کے ساتھ سینئر سیکنڈری اسکولامتحان (10 + 2) میں 45٪ مع 5 موضوعات میں ہونا ضروری ہییا پھر اسی کے برابر تعلیم ہندوستان یا ہندوستان سے باہر کسی بھی یونیورسٹی سے ہونا ضروری ہے۔  
 سرٹیفکیٹ اِن ازبک - اگست 18-2019 (2بجے تا3:45 بجے)۔ اہلیت- سینئر سکینڈری اسکول (10 + 2) کے ساتھ 5  موضوعات میں  45٪  فیصد نمبرات یا کسی بھی تعلیمی بورڈ / یونیورسٹی یا غیر ملکی یونیورسٹی سے متوازی اہلیت کے سرٹیفیکٹ کا ہونا ضروری ہے۔
مزید معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://www.jmi.ac.inسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
 

Ads