Masarrat
Masarrat Urdu

نبی سے محبت ہے ایمان کامل

  • 02 Jan 2021
  • صادق طاہر قاسمی ندوی کبیر نگری
  • ادب
Thumb

 

فرانس کی حالیہ غلط حرکتوں کے پس منظر میں، حضور پاک صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں لکھا گیا میرا نعتیہ کلام۔

نبی سے محبت ہے ایمان کامل

یہی ہے مرا عہد وپیمان کامل

نبی کی ہو توہیں گوارا نہیں ہے
یہی تو ہے مومن کی پہچان کامل

جو شان رسالت پہ جاں تک لٹا دے
وہی در اصل ہے مسلمان کامل

نبی سے محبت کی تکمیل یہ ہے
کہ قربان ہو اس پہ ہر جان کامل

جسے ہو گئی ہے نبی کی زیارت
اسے مل گیا پھر تو عرفان کامل

یہی تو ہے مومن کی معراج کامل
مقدم نبی کا ہو فرمان کامل

شہادت،صداقت،عنایت،عقیدت 
یہی ہیں محبت کے ارکانِ کامل

کبھی چھوڑ سکتے نہیں ہیں نبی کو
نبی کا ہے امت پہ احسان کامل

مٹا ہے سدا،جس نے توہین کی ہے
یہی ہے ہمارا تو ایقان کامل

مرا قبلہ،کعبہ،مرا مقتدیٰ ہے
کہ اترا ہے جس پر یہ قرآن کامل

جو شان رسالت کا گستاخ ہوگا
کریں گے سدا اس کا بطلان کامل

یہ دولت،یہ ثروت،یہ عزت و شہرت
نبی پر نچھاور ہیں سامان کامل

کٹا ءیں گے سر، جان دیں گے نبی پر
یہ کرتے ہیں ہم کھل کے اعلان کامل

جو ختم نبوّت پہ انگلی اٹھاےء
ہلاکت کا اس کی ہے امکان کامل

یہ دنیا یہ دولت ، یہ زر اور زیور
سبھی کچھ نبی پر ہیں قربان کامل

محبت نبی کی نہیں زندگی میں
تو پھر زندگی بھی ہے ویران کامل

نبی کی شفاعت ملے یوم محشر
یہی ہے مرے دل میں ارمان کامل

نصیبا! محمد کے ہم امتی ہیں
خدا کا ہے ہم پر یہ فیضانِ کامل

یہی ہے محبت کی معراج صادق
لٹا دیں کسی پر ہم یہ جان کامل

Ads