انہوں نے کہا’ میں وزیر اعلیٰ، قانون ساز اسمبلی اور جموں و کشمیر حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں اور اپنے عوام کے حقوق پر کسی بھی طرح کے تجاوزات کے خلاف ثابت قدم رہیں۔‘
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا ’وقف کا مسئلہ ایمان کے معاملات سے بالاتر ہے۔ یہ ہندوستان کے 24 کروڑ مسلمانوں کے حقوق، عقائد اور وقار پر براہ راست حملہ ہے۔‘
ان کا کہنا ہے ’’ واحد مسلم اکثریتی خطہ ہونے کے ناطے جموں و کشمیر کو آواز بلند کرنی چاہئے اور اپنے لوگوں کے حقوق کا دفاع کرنا چاہیے۔‘
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ’’اس کے پیش نظر پی ڈی پی نے اس نازک معاملے کے حل کے لئے ایک تازہ قرار داد پیش کی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ اس قرار داد کو سنجیدگی سے لے تاکہ یہ بات یقینی بن سکے کہ لوگوں کی بات کو سنا جاتا ہے۔‘
انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا ’’میں وزیر اعلیٰ، قانون ساز اسمبلی اور جموں و کشمیر حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں اور اپنے عوام کے حقوق پر کسی بھی طرح کے تجاوزات کے خلاف ثابت قدم رہیں۔‘