Masarrat
Masarrat Urdu

رجنی کانت کی فلم 'قلی' 14 اگست کو ریلیز ہوگی

Thumb

ممبئی، 5 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) جنوبی ہندفلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کی آنے والی فلم 'قلی' 14 اگست کو ریلیز ہوگی۔

رجنی کانت ایک بار پھر باکس آفس پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی آنے والی فلم 'قلی' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کو لوکیش کناگراج ڈائریکٹ کررہے ہیں۔  یہ فلم 14 اگست کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
'قلی' کے ہدایت کار لوکیش کناگراج نے اپنے انسٹاگرام پر اس فلم کا بلیک اینڈ وائٹ پوسٹر جاری کیا اور کیپشن میں لکھا، 'دیوا آرہا ہے،  قلی 14 اگست سے دنیا بھر میں۔ سامنے آنے والے پوسٹر میں رجنی کانت سیٹی بجاتے نظر آ رہے ہیں۔
عامر خان بھی 'قلی' میں رجنی کانت کے ساتھ نظر آئیں گے۔  'قلی' میں ناگارجن اکینینی، اپیندر، سوبین شاہیر، ستیہ راج، شروتی ہاسن، ریبا مونیکا جان اور جونیئر ایم جی آر بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ پوجا ہیگڑے اس فلم میں ایک خاص آئٹم نمبر کرتی نظر آئیں گی۔

Ads