Masarrat
Masarrat Urdu

پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو آٹھ وکٹ سے شکست دی

Thumb

لکھنؤ، یکم اپریل (مسرت ڈاٹ کام) ارشدیپ سنگھ (تین وکٹ) کے بعد، پربھسمرن سنگھ (69)، کپتان شریاس ایر (ناٹ آؤٹ 52) اور نہال وڈھیرا (ناٹ آؤٹ، 43) کے شاندار رن کی بدولت پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو  انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 13 ویں میچ میں منگل کے روز آٹھ وکٹ سے شکست دی۔ یہ پنجاب کنگس کی لگاتار دوسری جیت ہے اور وہ چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

172 کے ہدف کے تعاقب میں، پنجاب کنگس کی شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے تیسرے اوور میں پریانش آریہ (آٹھ) کو کھو دیا۔ اس کے بعد کپتان شریاس ایر بیٹنگ کے لیے آئے اور پربھسمرن سنگھ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 84 رنز جوڑے۔ 11ویں اوور میں دگویش راٹھی نے پربھسمرن کو آؤٹ کر کے میچ کی اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔ پربھسمرن نے 34 گیندوں میں نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے (69) رنز بنائے۔ پنجاب کنگس نے 16.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا کر آٹھ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔  شریاس ایر نے 30 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 52 رنز بنائے۔ جبکہ، نہال وڈھیرا نے تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 25 گیندوں (43 ناٹ آؤٹ) کی اننگز کھیلی۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے دگویش راٹھی نے دو وکٹ لیے۔

Ads