Masarrat
Masarrat Urdu

عامر خان کی سلمان خان کو فلم سکندر کے لیے نیک خواہشات

Thumb

ممبئی، 14 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے دبنگ اسٹار سلمان خان کو ان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سلمان اس عید پر فلم ’سکندر‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آ رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ رشمیکا مندانا بھی نظر آئیں گی۔ اس فلم کی ہدایت کاری اے  آر  موروگداس نے کی ہے اور  پروڈیوس ساجد ناڈیاڈوالا نےکیا ہے۔
عامر خان نے سلمان خان کو فلم ’سکندر‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، عامر خان نے کہا ’سکندر‘ کے لیے سلمان کو نیک خواہشات۔ ان کی فلم ریلیز ہو رہی ہے اور میری طرف سے انہیں بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ہم سب اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ اے آر موروگداس   کے ساتھ  میں نے فلم گجنی کی تھی۔ وہ ایک بہت ہی کمال کے  ڈائریکٹر ہیں۔ مروگداس اور سلمان کے امتزاج کو دیکھ کر سبھی  لطف اندوز ہوں گے۔

Ads