یوکرین نے جنوبی روس میں آئل ریفائنری پر کیا حملہ،گیسولین ٹینک جلا یا: گورنر
- 14 Mar 2025
- مسرت ڈیسک
- دنیا
ماسکو، 14 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) یوکرین کی مسلح افواج نے جنوبی روس کے کراسنوڈار علاقے میں تواپسے میں ایک آئل ریفائنری پر حملہ کیا،جس میں گیسولین ٹینکوں میں سے ایک میں آگ لگ گئی۔ یہ اطلاع گورنر وینیامین ایوانووچ کوندروئیف نے دی۔
مسٹر کوندروئیف نے ٹیلی گرام پر لکھا’’کیف حکومت نے تواپسے میں ایک آئل ریفائنری پر حملہ کیا۔ گیسولین ٹینکوں میں سے میں آگ لگ گئی۔ آگ کا رقبہ 1,000 مربع میٹر سے زیادہ ہے، ہنگامی خدمات کام کر رہی ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔