ہندوستانی فضائیہ کے ایک طیارے نے پیر کی رات تھائی لینڈ کے مائی سوت ہوائی اڈے سے اڑان بھری جس میں 283 افراد سوار تھے۔ یہ لوگ منگل کی صبح یہاں پہنچے۔
وزارت خارجہ نے یہاں کہا کہ حکومت ہند میانمار سمیت مختلف جنوب مشرقی ایشیا ئی ممالک میں ملازمت کی فرضی پیشکشوں کے ذریعے لالچ دینےوالے ریکٹس میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
درحقیقت، ان افراد کو سائبر کرائم میں شامل اور میانمار-تھائی لینڈ کی سرحد کے ساتھ واقع علاقوں میں کام کرنے والے گھپلے کے مراکز میں دیگر دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لئے سازشاً پھنساکر لے جایا گیا تھا۔
میانمار اور تھائی لینڈ میں ہندوستانی سفارت خانوں نے مقامی افسران کے ساتھ مل کر، تھائی لینڈ کے مائی سوت سے آئی اے ایف کے ایک طیارے کے ذریعے کل رات 283 ہندوستانی شہریوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا۔ یہ لوگ صبح سویرے یہاں پہنچ گئے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومت ہند اس طرح کے ریکٹس کے بارے میں مشورے اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے وقتاً فوقتاً تشہیر کرکے اپنی احتیاط کا اعادہ کرتی ہے۔ ہندوستانی شہریوں کو ایک بار پھر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بیرون ملک مشن کے ذریعے غیر ملکی آجروں کی اسناد کی تصدیق کریں اور نوکری کی پیشکش کرنے سے پہلے بھرتی کرنے والے ایجنٹوں اور کمپنیوں کا ٹریک ریکارڈ چیک کریں۔