تہران، 9 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شام میں جاری جھڑپوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے
ارنا کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے کہ جن میں اس پر شام کی حالیہ جھڑپوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض فریق شام میں جو کچھ ہورہا ہے، اس کو ہم سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور انھوں نے شام میں جاری جھڑپوں کا ایک فریق ہمیں ظاہر کرنے کی غلط کوشش کی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ واشگاف اور ٹھوس الفاظ میں ان بے بنیاد اور جھوٹے دعووں کو مسترد کرتی ہے اور ابلاغیاتی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ خبریں نشر کرنے میں پوری دقت سے کام لیں اوربیرونی طاقتوں کے سیاسی اہداف نیز مشکوک پروگرام کے تحت گمراہ کن غلط خبریں نہ پھیلائيں ۔