اس ویبینار کا اہتمام محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے ٹیکسٹائل کی وزارت کے تعاون سے کیا تھا۔ اس تقریب میں ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ، ٹیکسٹائل سکریٹری نیلم شامی راؤ اور مختلف سرکاری محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔ سیشن میں زرعی شعبے کے اہم متعلقہ فریقین اور ماہرین نے بھی شرکت کی۔ افتتاحی خطاب کے بعد، ویبنار نے کئی تعارفی سیشنز کا انعقاد کیا جس میں آنے والی مختلف اسکیموں اور مشنوں پر توجہ دی گئی۔
ٹیکسٹائل سکریٹری نیلم شامی راؤ نے کاٹن ویلیو چین کو مضبوط کرنے کے حکومت کے پختہ عزم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے فائبر ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر کو پھیلانے، ایکسٹرا لانگ سٹیپل (ای ایل ایس) کپاس کے بیجوں کی پیداوار میں اضافہ اور ہندوستان کے کپاس کے شعبے کی ترقی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے کستوری کاٹن انڈیا پہل کو مزید ترقی دینے جیسے اہم اقدامات کے بارے میں بات کی۔
اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، ٹیکسٹائل کی وزارت نے ’کپاس کی پیداواری مشن‘ پر ایک اہم بات چیت کی۔ اس سیشن میں ٹیکسٹائل اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارتوں کے سینئر افسران، ریاستی حکومت کے نمائندوں، صنعت کے متعلقہ فریقینین اور کپاس کے کسانوں اور کپاس کے اوٹائی کرنے والوں سمیت ٹیکسٹائل ویلیو چین کے سرکردہ ماہرین نے شرکت کی۔
ویبینار میں پینلسٹوں کے متنوع گروپ فعال شرکت دیکھی گئی، جس میں صنعتی دنیا کے لیڈر، ریاستی اور مرکزی دونوں سطحوں کے پالیسی ساز، نامور سائنسدانوں، تحقیقی ماہرین اور کسان شامل تھے ۔ ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے، مارکیٹ کے روابط کو مضبوط بنانے اور کپاس کی پائیدار پیداوار میں جدت کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ کپاس کے کاشتکاروں کی مدد کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا گیا، جس میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر توجہ دی گئی۔
ویبینار کا اختتام مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے وزیر اعظم کے شیئر کردہ جذبات کو دہراتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے کسانوں کو خوشحال اور بااختیار بنانے کے لیے مختلف وزارتوں کے ذریعے مربوط اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔