Masarrat
Masarrat Urdu

’’کمیونٹی لیڈرس کنونشن ‘‘ میں حقوق کی پامالی کو روکنے کے لئے زمینی سطح پر اتحاد کی تعمیر کی دعوت

Thumb

نئی دہلی,  8;ستمبر  

عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے لئے متحد کرنے نیز خوف اور نفرت سے آزاد پُرامن ماحول کی بحالی کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ۷;241;ستمبر ۹۱۰۲ کو این ڈی تواری بھون، نئی دہلی میں ’’کمیونٹی لیڈرس کنونشن‘‘ کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام میں مختلف علاقائی تنظیموں اور اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے دہلی و اطراف سے تقریباً دو سو مندوبین نے شرکت کی ۔
ملک کے موجودہ سماجی و سیاسی حالات پر غوروخوض کے بعد، کنونشن میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک کے کچھ حصوں میں دن بہ دن بڑھ رہی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لئے زمینی سطح پر اتحاد قائم کیا جائے ۔ اجلاس میں علاقائی برادریوں سے اس بات کی اپیل کی گئی کہ وہ مجرموں کی سزایابی کو یقینی بنانے کے لئے آئینی و قانونی طریقہ کار کو اپنائیں ۔ ساتھ ہی یواے پی اے ایکٹ و این آئی اے ایکٹ میں کی گئی ترامیم، جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے، این آر سی کی توسیع وغیرہ جیسے مختلف مسائل پر قراداد بھی پاس کی گئی ۔ (مکمل قرارداد منسلک ہے)
مختلف سیاسی و سماجی حلقوں سے وابستہ لیڈران نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کیں ۔
پاپولر فرنٹ کے چیئرمین ای ابوبکر نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ اس حکومت کے اقدامات نہ صرف مسلمانوں ، بلکہ ملک کے تمام شہریوں کے خلاف ہیں ۔ ’’فسطائی طاقتیں اس خوش گمانی میں ہیں کہ وہ بہت ہی منظم اکثریت ہیں ، لیکن تاریخ یہ بتاتی ہے کہ ایسی نہ جانے کتنی ہی منظم اکثریتوں کو اقلیتوں نے شکست فاش دی ہے ۔ ‘‘ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ تبصرہ کیا کہ این آر سی کے لئے اپنے دستاویز تیار رکھنے کے نام پر خوف پیدا کرنے کے بجائے، اس این آر سی کو ہی اٹھا کر گنگا;245;یمنا میں پھینک دیجئے ۔
اپنے کلیدی خطاب کے دوران پاپولر فرنٹ کے قومی سکریٹری انیس احمد نے کہا کہ فسطائی طاقتوں کو خوش کرکے آپ فسطائیت کے ایجنڈے کو کبھی تبدیل نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ایمرجنسی کے وقت میں ملک نے ایک مزاحمتی تحریک کا مشاہدہ کیا آج ایک ایسی ہی تحریک کی ہ میں ضرورت ہے ۔
ممبئی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس بی جی کولسے پاٹل نے کہا کہ اگر لوگ واقعی میں فسطائیت کو شکست دینا چاہتے ہیں ، تو انہیں اپنے گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر احتجاج کرنا ہوگا ۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گدی نشین، اجمیر شریف سید سرور چشتی نے کہا کہ اقلیتوں کے درمیان موجود اختلافات کے ساتھ ہم فسطائی طاقتوں کو کبھی ہرا نہیں سکتے ۔ اگر اس مقصد کے لئے ہم خود کو متحد نہ کر پائے،تو ہماری آنے والی نسلیں ہ میں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔
کنونشن میں خطاب کرنے والے دیگر مقررین میں جاوید علی خان (رکن پارلیمنٹ)، ایڈوکیٹ شرف الدین احمد (قومی نائب صدر، ایس ڈی پی آئی)، ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی (قومی سکریٹری، ایس ڈی پی آئی)، اشوک بھارتی (قومی صدر، آل انڈیا امبیڈکر مہاسبھا و جن سمان پارٹی)، ایڈوکیٹ این ڈی پنچولی، راگھون شری نواسن (قومی صدر، لوک راج سنگٹھن)، ایڈوکیٹ بھانو پرتاپ (قومی صدر، راشٹریہ جن ہت سنگھرش پارٹی)، ڈی سی کپل (قومی صدر، آل انڈیادلت مسلم یونائیٹڈ مورچہ)، ہرمندر سنگھ اہلوالیہ (کنوینر، یوناءٹڈ سکھ مشن) وغیرہ شامل ہیں ۔
پاپولر فرنٹ کے قومی جنرل سکریٹری ایم محمد علی جناح نے تمام مندوبین کی موافقت سے پاس کردہ قرارداد کو سب کے سامنے پیش کیا ۔
اے ایس اسماعیل، صدر، نارتھ زون، پاپولر فرنٹ نے کنونشن کی صدارت کی ۔ زونل سکریٹری انیس انصاری نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ڈاکٹر محمد شمعون نے کلمات تشکر پیش کئے ۔ پرویز احمد، صوبائی صدر، پاپولر فرنٹ ، صوبہ دہلی نے پروگرام کی نظامت کی ۔

Ads