Masarrat
Masarrat Urdu

اورنگ آباد میں منعقدہ روزگار میلے 320 امیدواروں انتخاب 675 امیدواروں دوسرے راؤنڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

Thumb

 

 

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل (اے ایم پی) کے زیر اہتمام ورلڈ میمن آرگنائزیشن اور اورنگ آباد حلال میمن جماعت کے اشتراک سے سنیچر ۲مارچ ۲۰۱۹  اورنگ آباد میں ایک روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا جو انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ اس روزگار میلے کا انعقاد امان اللہ موتی والا ہال میں کیا گیا تاکہ بلا تفریق مذہب و ملت بے روزگار نوجوانوں کو معروف تجارتی کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ اس اہم پروگرام میں انتظامیہ کی کوشش یہ تھی کہ ہم نے سماج سے جو حاصل کیا ہے وہ نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے ذریعے لوٹا سکیں۔

اس روزگار میلے کہ افتتاح محترم حاجی یونس موتی والا (صدر اورنگ آباد حلال میمن جماعت خانہ) کے ہاتھوں ہوا۔ مہمانان میں محترم مقصود نوی والا(چیرمن ورلڈ میمن آرگنائزیشن اورنگ آباد شہر), محترمہ مشیلا مقصود (ٹرسٹی), محترم مدثر پٹیل (سماجی کارکن), محترم عتیق موتی والا (صدر یوتھ ونگ ورلڈ میمن آرگنائزیشن اورنگاباد) محترم حاجی علی (جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ) موجود تھے۔

قرات سے مجلس۔ کا آغاز ہوا۔ محترم احسان گاداوالا (صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن انڈیا)  مہمانان کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

محترمہ مشیلا مقصود نے کہا کہ وہ لڑکیوں کی شرکت اور تعاون  بہت خوش ہیں۔ انہوں نے اے ایم پی کی خواتین ونگ کو تعلیمی اور روزگار سرگرمیوں میں  اپنا تعاون دینے وعدہ کیا۔ محترم صدیق موتی والا نے روزگار میلے کے لیے مقام اور دیگر انتظامات میں اپنا بھرپور تعاون دیا۔

مختلف انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والی 45 کارپوریٹس کمپنیوں نے اس روزگار میلے میں شرکت کی۔ کل 1480 امیدواروں  شرکت کی بالآخر 320 امیدواروں کو موقع پر ہی ملازمت۔ کاپروانہ دیا گیا جبکہ 675 امیدواروں کے دوسرے راونڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

اس موقع پرمحترم احسان گادا والا نے کہا کو " اس طرح کے روزگار میلوں  انعقاد ہماری ایک چھوٹی سی کوشش ہے کمیونٹی کی مدد کرنے اور ملک کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کرنیکی۔  ہم آئندہ بھی اے ایم پی کے اشتراک سے اس طرح کے میلوں کا انعقاد کریں گے۔

محترم عتیق موتی والا نے کہا "میں اس زبردست رسپانس پر بہت خوش ہوں اور اس کام جڑ کر مجھے سماج اور ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹانے کاموقع ملا۔

محترم افتخار شیخ (اے ایم پی ہیڈ شعبہ روزگار) نے کہا کہ اے ایم پی نے  اب تک بڑے پیمانے پر 30 سے بھی زیادہ روزگار میلوں اور سو سے بھی زائد جاب ڈرائیوز گزشتہ سات برسوں میں منعقد کئے ہیں اور ملک بھر کے نوے (۰۹) حلقوں میں 15 ہزار سے زیادہ امیدواروں کو ان اقدامات کے ذریعے روزگار فراہم کرنے میں مدد کی ہے ۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہم آئندہ سال 2019میں دس ہزار سے بھی زیادہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرسکیں اور پانچ ہزار سے زائد امیدواروں کو ان روزگار میلوں اور جاب ڈرائیوز کی مدد سے ملازمت دلا سکیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر سید محسن اور محترم سید مجتبٰی عمیر نےبھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

Ads