Masarrat
Masarrat Urdu

ایران 'منصوبہ بند' طریقے سے حماس کے سربراہ کی موت کا بدلہ لے گا: بہشتی پور

  • 01 Aug 2024
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

ایران 'منصوبہ بند' طریقے سے حماس کے سربراہ کی موت کا بدلہ لے گا: بہشتی پور

تہران، یکم اگست (مسرت ڈاٹ کام) ایران حماس پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے مبینہ قتل کا بدلہ علاقائی بحران میں اضافہ کیے بغیر 'منصوبہ بند' طریقے سے لے گا۔
ایرانی دارالحکومت تہران میں مقیم بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار حسن بہشتی پور نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ "ہم خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھیں گے، لیکن ایک منصوبہ بند طریقے سے"۔ میرا ماننا ہے کہ وسیع پیمانے پر جنگ چھڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ بحران کو بڑھانا ایران یا مزاحمتی گروپوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے ایران کے ماضی کے اقدامات (اپریل کے اوائل میں شام میں ایرانی قونصلیٹ پر مہلک اسرائیلی حملے پر اس کا متوازن ردعمل) کا ایران کے اسٹریٹجک نقطہ نظر کی مثالوں کے طور پر پیش کیا۔
ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور کے مطابق منگل کو ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مدعو ہنیہ کا مبینہ طور پر بدھ کی علی الصبح تہران میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا تھا۔ ایران نے الزام لگایا ہے کہ ہنیہ کی موت اسرائیل کے میزائل حملے میں ہوئی۔ اس حملے میں ان کا ایک محافظ بھی مارا گیا۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو 'سخت اور دردناک جواب' دے گا۔
دریں اثنا، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے لیے 'سخت سزا' کے لیے زمین تیار کر لی ہے۔

Ads