Masarrat
Masarrat Urdu

کم جونگ روس کے سرحدی شہر کھاسن پہنچے

  • 13 Sep 2023
  • ظفر اقبال
  • دنیا
Thumb

سیول، 13 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا (ڈی پی آر کے) کے اعلیٰ رہنما کم جونگ اُن منگل کی صبح روسی سرحدی شہر کھاسن پہنچ گئے۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
کے سی این اےنے کہا کہ کے سی این اےنے کہا کہ کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سکریٹری اور ڈی پی آر کے کے ریاستی امور کے چیئرمین کم، ڈی پی آر کے -روس  کے درمیان دوستی اور تعاون کے تعلقات کو ایک نئی اعلیٰ سطح تک بڑھانے کے لیے روسی فیڈریشن کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسٹر کم کی پرائیویٹ ٹرین مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کھسان ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں داخل ہوئی۔
ریلوے سٹیشن کے استقبالیہ میں روسی حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران، مسٹر کم نے کہا کہ روس کا دورہ، کووڈ 19 کی وبا کے بعد ان کا پہلا بیرون ملک دورہ، حکمران جماعت اور ڈی پی آر کے حکومت کے موقف کا واضح اظہار ہے۔
 

Ads