بورڈ نے اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلبہ میں ڈیجیٹل مطالعے کو فروغ دینے کے لیے اپنی اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) اور اسمارٹ کلاس روم کی سہولتوں کا استعمال کریں۔ وزارت تعلیم کے تحت ’نیشنل بک ٹرسٹ‘ کی جانب سے تیار اور نافذ کی گئی یہ لائبریری اپنی ویب سائٹ اور اینڈرائیڈ و آئی او ایس ایپلی کیشن کے ذریعے 200 سے زیادہ ناشرین کی کتابوں تک رسائی فراہم کرتی ہے۔
سی بی ایس ای نے کہا ہے کہ عمر کے لحاظ سے مطالعے کا مواد فراہم کرنے کے لیے کتابوں کو عمر کے 4 گروپوں، 3 سے 8 سال، 8 سے 11 سال، 11 سے 14 سال اور 14 سال سے زیادہ، میں تقسیم کیا گیا ہے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ’’اساتذہ کو بھی یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دی جا سکتی ہے، تاکہ وہ اسے سمجھ سکیں اور طلبہ کو کہیں بھی، کبھی بھی مطالعہ کرنے کی ترغیب دے سکیں۔‘‘ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو مقررہ درسی کتابوں کے علاوہ دیگر کتابیں پڑھنے کی ترغیب دینا اور بغیر کوئی رقم خرچ کیے باقاعدگی سے مطالعے کی عادت پیدا کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔
