Masarrat
Masarrat Urdu

جامعہ ملیہ اسلامیہ قیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ دوہزار ستائیس میں ایک سو تیراسواں مقام حاصل کیا؛جنوبی ایشیا میں چودہ مقام کی چھلانگ کے ساتھ جامعہ انتیسواں مقام حاصل کیا

Thumb

نئی دہلی، 4 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی درجہ بندیوں میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ ادارے نے ’قیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ دوہزارستائیس میں ایک سو تراسیواں واں مقام حاصل کیا اور جنوبی ایشیا میں انتیسواں واں مقام حاصل کیا ہے۔ یونیورسٹی نے اپنی مجموعی ایشیائی درجہ بندی میں بھی چودہ مقام کی بہتری لائی ہے؛ جامعہ، گزشتہ ایڈیشن (دوہزار چھبیس) میں ایک سو سنانویں ویں مقام پر تھی، جو اب دوہزا رستائیس میں ایک سو تراسویں ویں مقام پر آئی ہے۔ یہ شان دار کامیابیاں،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بڑھتے تعلیمی ساکھ اور ایشیا نیز جنوبی ایشیا کے نمایاں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اس کی مستحکم پوزیشن کی عکاس ہیں۔جاری ریلیز کے مطابق ’قیو ایس کواکوارلی سائمنڈز‘ کی جانب سے کل جاری کردہ’قیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ‘ کے تازہ ترین ایڈیشن میں جامعہ کو ایشیا کی ممتاز یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی تعلیمی فضیلت کے کلیدی شعبوں جیسے موثر تدریس، معیاری تحقیق، علم کی ایجاد، جدت اور بین الاقوامی تعاون میں جامعہ کی مسلسل ترقی اور پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے۔

پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس اہم کامیابی پر یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین، محققین، طلبہ، عہدیداران اور عملے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور یونیورسٹی کی تعلیمی کارکردگی کے عمدہ مظاہرے کو مزید آگے بڑھانے، اعلیٰ معیار کی تحقیق کو فروغ دینے، بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ہی عالمی سطح پر تعلیمی اشتراک کو فروغ دے کر علمی اور تحقیقی ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

تازہ ترین ایشیا رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شاندار کامیابی سے خوش ہوکر پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جامعہ کی تدریسی اور تحقیقی برادری کی اجتماعی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ قیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ دوہزار ستائیس میں یونیورسٹی کی کامیابی اس کی تعلیمی فضیلت حاصل کرنے کے لیے مسلسل اور مرکوز عزم کی عکاس ہے جس سے عوامی تحقیق اور اعلیٰ ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ درجہ بندی حالیہ برسوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ترقی اور اس کی توسیع کا پیمانہ اور ایک ثبوت ہے۔

داخلی معیاری یقین دہانی سیل(آئی قیو اے سی) کی اعزازی ڈائریکٹر، پروفیسر رفعت پروین نے اس کامیابی پر جامعہ ملیہ اسلامیہ برادری کو مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے خاص طور پر آئی قیو اے سی ٹیم کی ان مخلصانہ کوششوں کو سراہا جو انھوں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی درجہ بندی کے لیے درکار ادارہ جاتی ڈیٹا اور معلومات کو یکجا کرنے، ان کی تصدیق کرنے اور انھیں جمع کروانے کے مراحل میں انجام دیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے آئی قیو اے سی ٹیم کے ساتھ مختلف فیکلٹیز، شعبہ جات، مراکز اور انتظامی اکائیوں کے فیکلٹی اراکین اور عملے کی گراں قدر خدمات کی تعریف کی۔ ان کی مشترکہ اور مربوط کوششوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ادارہ جاتی ساکھ کو مستحکم کرنے اور بین الاقوامی درجہ بندی کے فریم ورک میں اس کی شمولیت کو نمایاں بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے تعلیمی معیارات، تحقیقی صلاحیتوں، اختراعات کے نظام اور معیار کو یقینی بنانے کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ساتھ ہی قومی و بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں بھی بامعنی کردار ادا کر رہی ہے۔

 

Ads