Masarrat
Masarrat Urdu

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام دو روزہ قومی سمینار ’یگانہ: شخصیت، شاعری اور تنقید‘ کا افتتاح آج

  • 07 May 2026
  • مسرت ڈیسک
  • ادب
Thumb

نئی دہلی، 7 مئی (مسرت ڈاٹ کام) بین الاقوامی شہرت یافتہ اور اردو کا فعال ادارہ غالب انسٹی ٹیوٹ مرزا یگانہ چنگیزی کی شخصیت اور شاعری پر دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد ایوان غالب، نئی دہلی میں کر رہا ہے۔

غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ یگانہ اردو کا اہم ترین شاعر ہے اس کے باوجود ان کے متعلق کوئی قابل ذکر سمینار کا انعقاد نہیں ہوا۔ 8 اور9 مئی کو غالب انسٹی ٹیوٹ قومی سمینار کا انعقاد کر رہا ہے جس کا افتتاح 8/مئی کو شام 5/بجے ایوان غالب میں ہوگا۔ سمینار کا کلیدی خطبہ اردو کے نامور ادیب و ناقد پروفیسر انیس اشفاق پیش کریں گے۔

افتتاحی اجلاس کی صدرات غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی کریں گے۔ سمینار کا افتتاح فارسی و اردو کے نامور دانشور پروفیسر شریف حسین قاسمی کریں گے۔ تعارفی کلمات اردو کے معروف نقاد پروفیسر سرورالہدیٰ پیش کریں گے اور اظہار تشکر کی رسم میں ادا کروں گا۔ 9/مئی کو صبح دس بجے سے شام 5/بجے تک مقالات کا سلسلہ رہے گا جس میں حسب ذیل مقالہ نگاروں کی آمد متوقع ہے: پروفیسر شریف حسین قاسمی، پروفیسر معین الدین جینا بڑے، پروفیسر فاروق بخشی، پروفیسر سید حسن عباس، پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر ابوبکر عباد، پروفیسر نصرت فاطمہ، پروفیسر اخلاق احمد آہن، ڈاکٹر شاذیہ عمیر، ڈاکٹر سبط حسن نقوی، ڈاکٹر محمد محسن، ڈاکٹر قمر عالم، ڈاکٹر معید الرحمٰن، ڈاکٹر عبدالسمیع، ڈاکٹر امیر حمزہ، محمد فیض الرحمٰن۔ صدور اجلاس: پروفیسر شریف حسین قاسمی، پروفیسر انیس اشفاق، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر سید حسن عباس۔ ناظم اجلاس: ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر محمد معین الدین، محترمہ انزلا فاروقی، ڈاکٹر محمد ارشد ہوں گے۔ موضوع کی اہمیت کے پیش نظر کثیر تعداد میں لوگوں کی آمد متوقع ہے۔

 

 

Ads