جامعہ ملیہ غیر ملکی طلبہ کو دے گی بڑھاوا
بیرون ممالک کے طلبہ کی ہمت افزائی اور انھیں ملطفت کرنے کے کئے گئے ہیں کئی اقدامات
ملک کی معروف مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ غیر ملکی طلبہ کی ہمت افزائی اور انھیں ملطفت کرنے کے کئی اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس بابت حالیہ کامیابی، تاریخ، سہولیات اور غیر ملکی طلبہ کے لئے انتظام و انصرام کو لیکر جس میں یونیورسٹی اور اس سے متعلق تفصیلات درج ہیں ایک کتابچہ کی بھی اشاعت عمل میں آ چکی ہے۔
مذکورہ کتابچہ کی کاپیاں ڈپلومیٹ مشن کے تحت ملک سے باہر ارسال کی جا چکی ہیں، جو کاپیاں ایسال کی گئی ہیں ان میں ہارڈ کاپی کے علاوہ سافٹ کاپی بھی ہیں، یہ کاپیاں دفتر برائے بین الاقوامی تعلقات کی جانب سے بھیجی گئی ہیں۔ اس کی تفصیلات جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ (
https://www.jmi.ac.in)پر بھی موجود ہے۔
کتابچہ کی تدوین کے لئے وائس چانسلر نے جو کمیٹی تشکیل دی تھی ان میں پروفیسر شفیق احمد انصاری، پروفیسر مکیش رنجن، پروفیسر باراں فاروقی اور ڈاکٹر لبنیٰ صدیقی کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔
وائس چانسلر نے داخلہ فارم جمع کرنے کی تاریخ میں بھی توسیع کی ہدایت جاری کی ہے جس کے مطابق 2019-2020 کے لئے 1 جولائی 2019تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فارم میں توسیع کی سفارش غیر ملکی طلبہ کی مشیر ڈاکٹر لبنیٰ صدیقی نے کی تھی۔
انڈر گریجویٹ کورسیز میں داخلوں کی منتخب اور ویٹنگ لسٹ 15 جولائی 2019 جبکہ پوسٹ گریجویٹ کورسیز میں داخلوں کی لسٹ 22جولائی 2019 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب پر نشر کی جائے گی۔
اس وقت، 39 ممالک سے 279 غیر ملکی طلباء کو مختلف اکیڈمک پروگرامز میں داخلے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ انڈین کونسل برائے ثقافتی تعلقات (آئی سی سی آر) سے 240 درخواستیں حکومت ہند کے مختلف اسکالرشپ کے منصوبوں کے تحت موصول ہوئے ہیں، جن میں سے 65 درخواستوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ان طلبہ کی فیس جامعہ کے طلبہ کی فیس کے برابر ہی ہے۔
اس کے علاوہ غیر ملکی طلبہ کے 180 درخواستوں اور سوپر نیومریری کیٹیگری این آرآئی وارڈ کے تحت265 درخواستیں یونیورسٹی کے مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلوں کے لئے بھی موصول ہوئی ہیں۔ جس کی فیس امریکی ڈالر 1200 سے امریکی ڈالر 4800 سالانہ مقرر کی گئی ہے۔
جامعہ اسکول کے مختلف طبقات میں سوپر نیو مریری کلاس کے تحت داخلہ کے لئے مجموعی طور پر109 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔جس کی فیس 600 امریکی ڈالر سے1000 امریکی ڈالرسالانہ مقرر کی گئی ہے۔ متعدد کورسوں میں پی ایچ ڈی کے لئے بھی25درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔