Masarrat
Masarrat Urdu

جیو پرائم: صارفین 300 روپے دے کر ایک سال کے لیے اپنے جیو پلان کی قیمت لاک کر سکیں گے

Thumb

ممبئی، 17 اگست (مسرت ڈاٹ کام) ریلائنس گروپ کی ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی جیو نے پیر کے روز 'جیو پرائم' متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس میں صارفین کو 300 روپے دے کر ایک سال کے لیے اپنے جیو پلان کی قیمت لاک کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

جیو نے پیر کے روز ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ پرائم کے صارفین 300 روپے کی یکمشت رکنیت لے کر اپنے موجودہ جیو پلان کی آج کی قیمت 05 ستمبر 2027 تک کے لیے لاک کر سکیں گے۔ پرائم ممبرز اپنے پلان کو پوری رکنیت کی مدت کے دوران موجودہ قیمت پر ہی ریچارج کر سکیں گے۔ پرائم لینے کے بعد صارفین کسی ایک ہی پلان کے پابند نہیں رہیں گے۔ وہ چاہیں تو دوسرے جیو پلان سے بھی ریچارج کر سکتے ہیں اور پرائم رکنیت کے فائدے اٹھا سکتے ہیں۔

جیو پرائم 20 اگست سے دستیاب ہوگا۔ صارفین مائی جیو ایپ، جیو ڈاٹ کام، جیو اسٹورز یا مجاز جیو پارٹنر اسٹورز سے رکنیت حاصل کر سکیں گے۔ پرائم موجودہ پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے ساتھ ساتھ نئے جیو صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔ دوسرے نیٹ ورک کے صارفین اپنا نمبر پورٹ کرا کے یا نیا جیو کنکشن لے کر اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

پرائم کوئی نیا لازمی ریچارج پلان نہیں ہے۔ پرائم سبسکرپشن کے ساتھ کل 600 روپے کے دو کیش بیک واؤچرز بھی ملیں گے۔ ان میں 300 روپے کا ایک واؤچر نیا جیو ہوم یا جیو پی سی کنکشن لینے اور دوسرا 300 روپے کا واؤچر خاندان یا دوست کے لیے نیا جیو سم لینے پر استعمال کیا جا سکے گا۔ اراکین کو نئی جیو پروڈکٹس اور سروسز تک ابتدائی رسائی اور الگ چینل کے ذریعے ترجیحی کسٹمر سپورٹ بھی ملے گا۔

 

Ads