وزیراعظم مودی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ''اچھی حکمرانی کی جیت ہوئی ہے، ترقی کی جیت ہوئی ہے، عوامی فلاح کی سوچ کی جیت ہوئی ہےاور سماجی انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ بہار کے اپنے خاندان جیسے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 2025 کے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کو تاریخی اور بے مثال جیت کا آشیرواد دیا ہے۔ یہ زبردست مینڈیٹ ہمیں عوام کی خدمت اور بہار کے لیے نئے عزم کے ساتھ کام کرنے کی طاقت دے گا۔''
انہوں نے مزید کہا،''میں این ڈی اے کے ہر کارکن کا شکرگزار ہوں جنہوں نے انتھک محنت کی، عوام کے درمیان جا کر ہمارے ترقیاتی ایجنڈے کو رکھا اور اپوزیشن کے ہر جھوٹ کا مضبوطی سے جواب دیا۔ میں ان کی دل سے تعریف کرتا ہوں۔''
وزیراعظم نے اس جیت کو عوام کی خدمت کے لیے ایک بڑا موقع قرار دیتے ہوئے کہا، ''آنے والے وقت میں ہم بہار کی ترقی، یہاں کے انفراسٹرکچر اور ریاست کی ثقافت کو نئی شناخت دینے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ یہاں کی نوجوان طاقت اور خواتین کو بہتر اور خوشحال زندگی کے لیے وسیع مواقع حاصل ہوں۔''
