مسٹر گاندھی کا یہ بیان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے مسٹر واڈرا کے خلاف جمعرات کے روز ہریانہ میں مبینہ زمین گھپلے معاملے میں داخل کی گئی چارج شیٹ کے تناظر میں آیا ہے۔ چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد ای ڈی نے مسٹر واڈرا کی تقریباً 36 کروڑ کی جائیداد بھی ضبط کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے واڈرا خاندان کو اسی طرح ہراساں کیا جا رہا ہے، لیکن ان کا خاندان بہادر ہے اور وہ ہر سازش کے خلاف پوری طاقت سے لڑیں گے۔
مسٹر گاندھی نے کہاکہ میں رابرٹ، پرینکا اور ان کے بچوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ ان سب میں کسی بھی قسم کی ہراسانی کا سامنا کرنے کی ہمت ہے، وہ بہادر ہیں اور وہ وقار کے ساتھ ہر سازش کا مقابلہ کرتے رہیں گے، بالآخر سچائی کی ہی فتح ہوگی‘‘۔
غور طلب ہے کہ ای ڈی نے گروگرام اراضی گھپلہ معاملے میں مسٹر واڈرا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، اس کیس کی اگلی سماعت 24 جولائی کو ہوگی۔
یو این آئی۔ ایس اے۔ایف اے