پرافٹ بکنگ کے باعث شیئر بازار میں مندی، اہم اشاریے ایک ماہ کی کم ترین سطح پر
ممبئی، 18 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) امریکہ میں فیڈرل ریزرو کی پالیسیوں اور ٹرمپ انتظامیہ کے درآمدی ڈیوٹی سے متعلق اعلانات کی وجہ سےجاری غیر یقینی صورتحال کے دوران جمعہ کو مسلسل دوسرے دن گھریلو شیئر بازاروں پر فروخت کا غلبہ رہا۔ 30 حصص والا بی ایس ای سینسیکس انڈیکس 0.61 فیصدکمی کے ساتھ بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 0.57 فیصدکی کمی کے ساتھ ایک ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔
نفٹی-50 کا گراف بھی سینسیکس جیسا ہی رہا۔ یہ 143.05 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,96840 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ 19 جون کے بعد دونوں انڈیکس کی کم ترین سطح ہے۔
جیوجیت انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے ریسرچ کے سربراہ ونود نائر کے مطابق سرمایہ کار اب بھی محتاط ہیں۔ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ امریکہ روس کے ساتھ ہندوستان کی مسلسل تجارت پر کس قسم کا ٹیرف لگاتا ہے۔
غیر ملکی منڈیوں سے مثبت اشارے ملنے کے باوجود ملکی سطح پر قیمتوں میں منافع کی بکنگ زیادہ دیکھی گئی ہے۔