Masarrat
Masarrat Urdu

امریکا میں جھڑپیں، شیلنگ اور گرفتاریاں

  • 10 Jun 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

 واشنگٹن، 10 جون (مسرت ڈاٹ کام) تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ حکومت کے کریک ڈاؤن میں شدت کے بعد، لاس اینجلس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں، تشدد، شیلنگ اور اور گرفتاریوں میں وسعت آگئی ہے

 ارنا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تاریکین وطن کے خلاف ٹرمپ حکومت کے اقدامات کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کی جھڑپوں کا سلسلہ  پیر کو بھی جاری رہا۔

 اس رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کے پولیس چیف جم میکڈونل نے پیر کو کہا ہے کہ تاریکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن پر مظاہروں کے بعد، اس شہر ميں تشدد کی سطح نفرت انگیز حد تک بڑھ گئی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق  بعض مشتعل مظاہرین نے توڑپھوڑ اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کا اقادم بھی کیا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ پولیس نے اتوار کو لاس اینجلس میں 27 افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

Ads