Masarrat
Masarrat Urdu

ایرانی صدر پزشکیان اور بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیال

Thumb

تہران، 6 جون (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران تہران اور ریاض کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر صدر پزیشکیان نے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے سعودی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی ممالک کے درمیان قائم دینی رشتے سے باہمی اتحاد کو فروغ ملے گا اور امت اسلامیہ کا وقار بلند ہوگا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران تمام مسلم ممالک بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران تمام شعبوں میں اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی امت کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

اس دوران بن سلمان نے ایرانی حکومت اور عوام کو عید الاضحیٰ کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے صدر پزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اتحاد بین المسلمین کے بارے میں صدر پزشکیان کے موقف کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔

بن سلمان نے واضح کیا کہ نہ صرف ایران اور سعودی عرب بلکہ تمام اسلامی ممالک بھی اس مثبت عمل سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاض تہران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

Ads