Masarrat
Masarrat Urdu

دہلی کی سرکارنے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

Thumb

نئی دہلی، 08 مئی (مسرت ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر دہلی حکومت نے تمام سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

دہلی حکومت کے خصوصی سیکریٹری (سروسز) کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کسی بھی افسر کو چھٹی نہیں دی جائے گی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجاز اتھارٹی نے ہدایت دی ہے کہ اگلے حکم تک دہلی حکومت کے کسی بھی افسر/ملازم کو کوئی چھٹی نہیں دی جائے گی۔

Ads