Masarrat
Masarrat Urdu

پاکستان کو ایساسبق سکھانا چاہئے کہ دوسراپہلگام نہ ہو:بیرسٹراسد اویسی

Thumb

  حیدرآباد7 مئی(مسرت ڈاٹ کام) بیرسٹراسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد وصدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے ہندوستانی فوج کے آپریشن سندور کی ستائش کی۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم بیرسٹراویسی نے اردومیں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا”میں ہماری دفاعی افواج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کئے گئے ہدفی حملوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ پاکستانی ڈیپ اسٹیٹ کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ پھر کبھی دوسرا پہلگام نہ ہو۔ پاکستان کے دہشت گردی کے ڈھانچہ کو تباہ کر دینا چاہیے۔ جے ہند!“

Ads