Masarrat
Masarrat Urdu

صفا بیت المال حیدرآباد کی ماہِ ستمبر کی رفاہی خدمات


ملک کی مثالی تنظیم صفابیت المال حیدرآباد کے زیر اہتمام احاطہ مسجد اشرف کریم کشن باغ اور کمیونٹی پارک نلگنڈہ چوراہا میں دو سوپر میگا کیمپس منعقد ہوئے،جس میں 500 سے زائد بیماروں کا مفت معائنہ کیاگیا اور شوگر، بی پی،استھما، تھائیرائیڈ کے مستحق بیماروں میں دوائیں بھی مفت دی گئیں۔ اس کے علاوہ 18 مفت میڈیکل کیمپس بھی منعقد کئے گئے جس میں تقریباً 1400 بیماروں کو مفت دوائیں دی گئیں۔ صفا ہیلت کیر کشن باغ، صفا ہیلت کیر بابا نگر اور عابدہ کلینک جہاں روزانہ کی اساس پر بیماروں کا علاج جاری ہے، ماہ ستمبر میں زائد از 2000 بیماروں کا علاج کیاگیا۔ واضح ہوکہ صفابیت المال کے زیر اہتمام 180 یتیم بچے شہر کے مختلف انگلش میڈیم اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں، جن کی تعلیمی و خوراکی کفالت کی جارہی ہے۔ ماہِ ستمبر میں 60 بیواؤں کو تین ماہ کی یکبارگی ماہانہ وظائف دئیے گئے، جس میں ایک لاکھ ستر ہزار (1,70,000) روپئے تقسیم ہوئے۔ 12 غریب میتوں کیلئے کفن سیٹ فراہم کئے گئے۔ آئی ٹی کمپنیوں سے بچے ہوئے کھانے کی تقسیم کا روزانہ سلسلہ جاری ہے۔ یومیہ تقریباً 500 افراد کو کھانا دیاجارہا ہے۔ صفا ڈائیگناسٹک سنٹر کے ذریعہ مستحق بیماروں کی بیماریوں کے مفت ٹسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔ واضح ہوکہ یہ ساری خدمات ان مستحق افراد کے لئے ہے جن کو صفا بیت المال نے اپنے سروے ٹیم کے ذریعہ سفید کارڈ جاری کیا ہے۔ 20 معذوروں کو ماہانہ فی کس 1000 روپئے دئیے جارہے ہیں۔ نیز 20 سے زائد ایسے خاندانوں کو فی خاندان 2500 روئے دئیے جارہے ہیں، جن خاندانوں میں دو یا دو سے زائد معذور کسمپرسی کے عالم میں ہیں۔ صفا بیت المال اور ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 12 مستحق بیماروں کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیاگیا۔ صفا بیت المال کے مرکزی دفتر پر پروڈکشن یونٹ قائم ہے، جس میں 30 سے زائد خواتین روزگار حاصل کررہی ہیں۔ ماہِ ستمبر میں دو مساجد ریاست آسام میں مسجد اقبال اور ضلع سدا سیو پیٹ میں مسجد ہانیہ کی تعمیر کا کام مکمل ہوا۔ شعبہئ ترویج پیامِ انسانیت کے تحت دو معلمین اور ایک معلمہ روزانہ شہر کے مختلف اسکولوں میں پہنچ کر طلباء و طالبات میں تربیتی خطابات کررہے ہیں۔ صفا بیت المال نے ان تمام رفاہی خدمات کی انجام دہی کے لئے اسکراپ وصولی مہم اور ڈبہ وصولی مہم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اہلِ خیر حضرات سے درخواست ہے کہ ماہانہ رقمی تعاون اور اپنے گھر میں موجود بے ضرورت سامان دے کر اس مثالی تنظیم کا تعاون فرمائے۔

Ads