Masarrat
Masarrat Urdu

حج کے پانچ دن _____ایک نظر میں

  • 21 Jul 2019
  • عبد العزیز
  • مذہب
Thumb

 
 عبدالعزیز
پہلا دن ___ ۸/ ذو الحجہ
۱…… : غسل کرکے احرام باندھیں، دو رکعت نماز احرام پڑھیں۔
۲……: تین بار بلند آواز سے تلبیہ کہیں۔ 
۳……: طوافِ قدوم کریں، یا حج کی سعی کے لئے پہلے طواف کریں پھر سعی کریں۔
۴……: زوال سے پہلے پہلے منٰی پہنچیں اور وہاں ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر پانچ نمازیں ادا کریں۔
دوسرا  دن ___ ۹/ ذو الحجہ
۱……: سورج نکلنے کے بعد میدانِ عرفات کی طرف روانہ ہوجائیں۔
۲……: مسجد نمرہ میں ظہر کے وقت، نمازِ ظہر اور عصر ملاکر ایک اذان اور تکبیروں سے امام کے پیچھے ادا کریں۔
۳……: نماز ظہر و عصر کے بعد سے غروب آفتاب تک عرفات میں وقوف کریں۔ جبل رحمت کے دامن میں پہنچ کر بھی دعا مانگیں۔
۴……: غروب ہوتے ہی نماز مغرب پڑھنے کے بجائے مزدلفہ روانہ ہوجائیں۔ اور عشاء کے وقت میں ایک اذان اور ایک تکبیر کے ساتھ نمازِ مغرب و عشاء ادا کریں۔
۵……: رمی جمرات کیلئے ۹۴ کنکریاں مزدلفے میں چن لیں۔
تیسرا دن ___ ۰۱/ ذو الحجہ
۱……: نمازِ فجر کے بعد مزدلفہ سے منٰی روانہ ہوجائیں۔ آج صرف جمرہئ عقبہ کی رمی کریں اور اس کے بعد تلبیہ بند کردیں۔
۲……: جمرہئ عقبہ کی رمی کے بعد قربانی کریں۔
۳……: قربانی کے بعد حلق یا قصر کرائیں۔
۴……: مکّہ مکرّمہ جاکر طوافِ زیارت کریں۔ طواف کے بعد سعی بھی کرنی ہو تو رمل اور اضطباغ بھی کریں۔
۵……: اگر ۸/ذو الحج کو حج کی سعی نہ کی ہو تو سعی بھی کریں اور اگر سعی کرلی ہو تو اب نہ سعی کی ضرورت ہے اور نہ طواف میں رمل اور اضبطاغ کی۔ 
۶……: مغرب سے پہلے پہلے منٰی واپس ہوجائیں، اور شب منٰی میں گزاریں۔
چوتھا دن ___ ۱۱/ ذو الحجہ
۱……: زوال کے بعد جمرہئ اولیٰ کی رمی کرکے دعا مانگیں۔
۲……: پھر جمرہئ وسطیٰ کی رمی کریں اور دعا مانگیں۔
۳……: اور پھر جمرہئ عقبہ کی رمی کریں، اور دعا نہ مانگیں۔
پانچواں دن ___ ۲۱/ ذو الحجہ
گیارہ تاریخ کی طرح ۲۱/ذوالحج کو بھی تینوں جمرات کی رمی کریں۔ اور مکّہ مکرّمہ کو واپس ہوجائیں اور اگر ۳۱/ ذوالحج تک رکنا چاہیں تو ۳۱ کو بعد زوال حسب ِ ہدایت تینوں جمرات کی رمی کریں اور پھر مکّہ مکرّمہ کو واپس ہوجائیں۔
موبائل: 9831439068 azizabdul03@gmail.com      

Ads