Masarrat
Masarrat Urdu

گجرات میں گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج قائم ہوگا: کنُّو بھائی دیسائی

Thumb

 
واپی۔ 15 جولائی 2019 
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس گجرات اسٹیٹ کے زیراہتمام 31 واں کل ہند نیشنل کنونشن واپی (گجرات) میں زیر صدارت ڈاکٹر ایس ایم حسین منعقد ہوا۔ اس موقع پر پراڈی (گجرات) حلقہ سے ایم ایل اے کنُّو بھائی دیسائی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر حال میں ایک سال کے اندر گجرات میں یونانی میڈیکل کالج قائم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں آیوروید اور یونانی دونوں ہی طریقہ علاج مقبول عام ہیں اور صوبہ گجرات میں آیوروید کی طرح یونانی طریقہ پر بھی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ امر بہت تکلیف دہ ہے کہ میرے صوبہ میں طب یونانی کو آیوروید کی طرح ترقی نہیں ملی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم ہند بھائی نریندر مودی نے دیسی طریقہ علاج کو فروغ دینے کے لیے ہی وزارت آیوش بنایا ہے اور اس میں یونانی کو برابر کا درجہ حاصل ہے۔ ایسے میں طب یونانی کو آیوروید کی طرح ترقی کے مواقع فراہم نہ کرنا بہت بڑی نا انصافی ہوگی۔ 
اس کنونشن میں ملک و بیرون ملک کے یونانی اطباء نے شرکت کی خاص طور سے بنگلہ دیش سے ڈاکٹر روح الامین کے علاوہ ڈاکٹر سیّد احمد خاں (دہلی)، ڈاکٹر مجیب الرحمن (ممبر، سی سی آئی ایم)، ڈاکٹر اشرف انصاری (ممبر، سی سی آئی ایم)، ڈاکٹر زبیر احمد (نائب صدر، سی سی آئی ایم)، حکیم ایم اے قریشی قاسمی (احمد آباد)، ڈاکٹر ایس ایم حسین (شکاگو)، ڈاکٹر ایس ایم یعقوب (ناگپور)، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث (میوات)، پروفیسر ایم فاروقی (حیدرآباد)، ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ (چنئی)، ڈاکٹر یاسر قریشی، ڈاکٹر عفان (بھیونڈی)، حکیم سیّد جنید احمد، ڈاکٹر منہاج الدین (حیدرآباد)، ڈاکٹر مستان شیخ، حکیم محمد خواجہ حسین، ڈاکٹر جنید ارشد قاضی (پرنسپل، طبیہ کالج انجمن اسلام، ممبئی)، ڈاکٹر سنجے ماون کڑوے، ڈاکٹر محمد محسن، ڈاکٹر محمد عظیم بیگ، ڈاکٹر واگھانی چھگن، ڈاکٹر من سکھ من گوکیا، رئیس احمد خاں، مولانا ثابت بستوی، فتح احمد خاں اور حکیم ظفر اقبال دہلوی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس گجرات اسٹیٹ کے صدر ڈاکٹر اکبر شرگاؤنکر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ 
 
 

Ads