اہلکار نے موضوع کی حساسیت کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، "مصری حکام کے ساتھ کئی ملاقاتوں کے لیے حماس کا ایک وفد کل قاہرہ جائے گا جہاں وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے سمجھوتے پر بات چیت کرے گا۔"
یہ اعلان اسرائیل-حزب اللہ جنگ بندی کے نفاذ کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔
امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر، ترکی اور مصر کے ساتھ نئی سفارتی کوششوں کا بھی اعلان کیا ہے۔
اب تک کی واحد جنگ بندی نومبر 2023 میں ہوئی جس میں حماس اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیل کے زیرِ حراست 240 فلسطینی قیدیوں کے بدلے تقریباً 100 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔
امریکہ، قطر اور مصر کی قیادت میں سال کے آغاز سے ہی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی متعدد کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔