Masarrat
Masarrat Urdu

مسلح دھڑےحلب شہر اور اس کے مرکز تک پہنچ گئے :سیریئن آبزرویٹری

  • 30 Nov 2024
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

بیروت، 30 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) سیریئن آبزرویٹری نے اطلاع دی ہے کہ شام میں مسلح دھڑے حلب کے اندر نئے محلوں کو کنٹرول کرنے کے بعد حلب شہر اور اس کے مرکز تک پہنچ گئے ہیں جن میں الحمدانیہ، نیو حلب، صلاح الدین اور سیف الدولہ شامل ہیں۔ جبکہ ایک فوجی ذرائع نے رائیٹرز کو بتایا کہ شامی حکام نے حلب ایئرپورٹ کو بند کر دیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔

معلومات کے مطابق تقریباً تین روز سے جاری جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں مسلح دھڑوں اور شامی فوج کے ارکان شامل ہیں جن کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ گئی ہے۔
النصرہ فرنٹ کی جانب سے شہر میں مکمل کرفیو کے اعلان کے بعد مسلح دھڑوں نے اس وقت کی تصاویر شائع کیں جب وہ حلب کے الشعار محلے میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے حلب کے گورنر کے ہیڈکوارٹر اور فوجی ہسپتال میں داخل ہونے کے لمحے کو دستاویزی شکل دی۔
النصرہ فرنٹ کی جانب سے شہر میں مکمل کرفیو کے اعلان کے بعد مسلح دھڑوں نے اس وقت کی تصاویر شائع کیں جب وہ حلب کے الشعار محلے میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے حلب کے گورنر کے ہیڈکوارٹر اور فوجی ہسپتال میں داخل ہونے کے لمحے کو دستاویزی شکل دی۔؎
حلب شہر کے مرکز اور گردونواح میں شامی فوج اور مسلح دھڑوں کے درمیان ابھی تک لڑائی جاری ہے۔
دھڑوں کا کہنا ہے کہ وہ حلب کے محلوں میں داخل ہوئے جبکہ شامی فوج نے تصدیق کی کہ اس نے حملے کا جواب دیا اور عسکریت پسندوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

Ads