نیوزی لینڈ نے کل کے اسکور 319 سے آگے کھیلتے ہوئے صرف 29 رنز جوڑنے کے بعد اپنی دونوں وکٹیں گنوا دیں۔ برائیڈن کارس نے ٹم ساؤتھی (19) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو نویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد برائیڈن کارس نے ولیم اورورک (0) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ گلین فلپس 58 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور اسپنر بشیر احمد نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ گس اٹکنسن نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور چوتھے اوور میں میٹ ہنری نے جیک کرولی (0) کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ 15ویں اوور میں نیتھن اسمتھ نے جیکب بیتھل (10) کو وکٹ کے پیچھے کیچ کرا کر پویلین بھیجا۔ جو روٹ (0) نیتھن اسمتھ کا اگلا شکار بنے۔ انگلینڈ نے 71 کے اسکور پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ بین ڈکٹ (46) ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ایسے بحران کے وقت ہیری بروک اور اولی پاپ کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 151 رنز کی شراکت ہوئی۔ ٹم ساؤتھی نے 53ویں اوور میں اولی پاپ (77) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ ہیری بروک (ناٹ آؤٹ 132) نے 163 گیندوں میں 10 چوکے اور دو چھکے لگائے اور کپتان بین اسٹوکس (37 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود ہیں۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے 74 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 319 رنز بنا لیے تھے۔ تاہم یہ نیوزی لینڈ کے 348 کے اسکور سے اب بھی 29 رنز پیچھے ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے نیتھن اسمتھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساؤتھی، میٹ ہنری اور ولیم اوورکے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔