اسرائیل نے کہا کہ وہ غزہ تنازعہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف جاری عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔
جمہوریہ چیک کے دورے کے دوران ساعر نے کہا کہ دیگر ممالک بھی اس فیصلے سے پریشان ہیں۔
انہوں نے چیک وزیر خارجہ جان لیپاوسکی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ "مجھے یقین ہے کہ واشنگٹن بہت جلد بین الاقوامی فوجداری عدالت اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والے ہر فرد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا"ْ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ اس وقت ختم کرے گا جب وہ حماس کے زیر حراست قیدیوں کو واپس کر کے اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ حماس کا غزہ پر کنٹرول نہیں رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں شہری زندگی کو کنٹرول کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ امن "ناگزیر" ہے لیکن یہ "فریب" پر مبنی نہیں ہو سکتا۔