Masarrat
Masarrat Urdu

پرینکا گاندھی نے بطور لوک سبھا رکن کے طور پر حلف لیا

Thumb

نئی دہلی، 28 نومبر (مسرت ڈاٹ کام)کیرالہ کی وایناڈ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب میں شاندار جیت  حاصل کرنے والی کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے آج لوک سبھا  کی رکنیت لے لی۔

لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نے ان کا نام پکارا اور انہیں لوک سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا گیا۔ محترمہ پرینکاگاندھی نے وائناڈ سیٹ پر چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔ عام انتخابات میں ان کے بھائی راہل گاندھی نے اتر پردیش کی رائے بریلی پارلیمانی سیٹ کے ساتھ یہ سیٹ جیتی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے اس سیٹ سے استعفیٰ دے کر اپنی بہن پرینکا  گاندھی کو میدان میں اتارا۔
قبل ازیں محترمہ پرینکاگاندھی اپنی والدہ اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور   راہل گاندھی کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پہنچیں۔ بعد میں وہ  راہل  گاندھی کے ساتھ لوک سبھا گئیں جہاں انہیں ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا گیا۔

Ads