Masarrat
Masarrat Urdu

کپل کے بعد بمراہ غیر ملکی سرزمین پر سب سے مہلک ہندوستانی گیند باز بنے

Thumb

پرتھ، 23 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیائی بلے بازوں کو زمین دکھانے والے ہندوستانی کپتان جسپریت بمراہ نے ہندوستانی لیجنڈ کپل دیو کی برابری کر لی ہے۔

ایشیا سے باہر کھیلتے ہوئے، بمراہ نے نویں بار ایک اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے، جو کہ کسی ہندوستانی گیند باز کی مشترکہ  طور پر بہترین کارکردگی  ہے، اس معاملے میں  انہوں  نے کپل دیو کی برابری کرلی ہے۔ بمراہ نے آسٹریلیا میں دوسری بار اننگز میں پانچ وکٹ لیے۔ انہوں نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں دو دو بار اننگز میں پانچ وکٹ  حاصل کئے جبکہ جنوبی افریقہ میں تین بار اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے۔
بمراہ نے پرتھ ٹیسٹ میں پانچ میزبان بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کی وجہ سے کنگارو ٹیم پہلی اننگز میں اپنے کم ترین  اسکور 104 رن پر سمٹ گئی۔ اس سے قبل کپل دیو نے پرتھ میں 106 رن دے کر آٹھ وکٹ حاصل کیے تھے۔ کپل دیو نے یہ کارنامہ 1985 میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انجام دیا تھا۔ تاہم انیل کمبلے نے 2007 کے میلبورن ٹیسٹ میں پانچ وکٹ حاصل کیے تھے۔
جسپریت بمراہ کے پانچ وکٹوں نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہندوستان کو 46 رنز کی برتری دلائی۔ آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 104 رن بنائے، جو کہ ان کا  گھر میں  ہندوستان کے خلاف  دوسرا کم ترین اسکور ہے،  اس سے پہلے  کنگارو  1981

ہندوستان کو پرتھ میں پہلی اننگز میں 46 رن  کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 یا اس سے کم رن بنانے کے بعد یہ پانچویں بڑی برتری ہے۔ سب سے زیادہ 71 رن کی برتری کا ریکارڈ انگلینڈ کے نام ہے، جب وہ 1888 میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رن پر آل آؤٹ ہوا تھا۔
ایسا اس سے پہلے دو بار ہو چکا ہے جب ہندوستان نے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 150 یا اس سے کم رن بنا کر برتری حاصل کی ہے۔ انہوں نے 2002 کے ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 99 رن پر آل آؤٹ ہونے کے باوجود پانچ رن کی برتری حاصل کرلی تھی۔ وہیں 1936 میں لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف 147 رن پر آل آؤٹ ہونے کے بعد 13 رن کی برتری حاصل کی تھی۔
آسٹریلیا کے ٹاپ چھ بلے بازوں نے پہلی اننگز میں 37 رن جوڑے، جو 1978 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے بعد ان کا سب سے کم اسکور تھا۔ پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہندوستان اور آسٹریلیا نے پانچویں وکٹ کے گرنے سے قبل مجموعی طور پر 97 رن کا اضافہ کیا، یہ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 1987 کے دہلی ٹیسٹ کے بعد سب سے کم  ہے۔ دہلی میں 67 رن کا اضافہ ہوا تھا۔
پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دو پارٹنرشپ ہوئیں جو 10 یا اس سے زیادہ اوورز تک جاری رہیں۔ رشبھ پنت اور نتیش ریڈی نے ساتویں وکٹ کے لیے 14.1 اوور میں 48 رن جوڑے، جبکہ مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 10ویں وکٹ کے لیے 18 اوور میں 26 رن جوڑے۔ باقی 18 شراکت داریاں  20 رن سے کم رہیں۔
پرتھ ٹیسٹ میں ہندوستان اور آسٹریلیا نے 254 رن جوڑے۔ یہ 1981 کے بعد آسٹریلیا میں پہلی اننگز کا مشترکہ طور پر  سب سے کم اسکور ہے۔ 1981 میں، واکا اسٹیڈیم میں  میزبان اور پاکستان نے  مجموعی طور پر 242 رن کا اضافہ کیا تھا۔
میں میلبورن میں  83 رن پر آل آؤٹ ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا کا  گھر  میں   1985 سے تیسرا کم ترین   اور اس فارمیٹ میں ہندوستان کے خلاف چوتھا سب سے کم اسکور ہے۔

Ads