Masarrat
Masarrat Urdu

ڈاکٹر محمد ایوب خان علامہ اقبال ایوارڈ سے سر فراز

Thumb


پنچکولہ: ہریانہ،3مئی،پریس ریلیز۔ انجمن ِاتحاد ملت پنجاب نے اپنا ساتواں علامہ اقبال شاعری ایوارڈ ڈاکٹر محمد ایوب کو دیا ہے۔اقبال ایوارڈسے سرفراز ہوئے مصنف وادیب کی زندگی کامختصر سا جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ ڈاکٹر محمد ایوب خان ولدیت عبد المجیب خان(مرحوم) 27مئی 1964پیدائش مالیر کوٹلہ سنگرور پنجاب میں ہوئی۔آپ کاتعلیمی سلسلہ خالص زبان وادب پر موقوف ہے۔بہ اعتبار سند تعلیمات: ایم اے اردو (گولڈ میڈلیسٹ) پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ، ایم اے فارسی،امتیازی حیثیت۔پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ، PHD, فارسی و پنجابی پر مبنی ہے۔ ہریانہ اردو اکادمی میں پروگرام انچارج کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے والے ڈاکٹر ایوب خان ہریانہ وپنجاب میں یکساں طورپر معروف ہیں۔ اقبال کی متحدہ فکر اور ایک قومیت کے پیغام کو شاعری کے ذریعے ڈاکٹرایوب نے بخوبی عوام تک پہنچا یا ہے۔ اس سر فرازی کے موقع پر خوشی میں شریک اور مبارکباد پیش کرنے والوں میں ڈپٹی چیئرمین ڈائریکٹر ہریانہ اردو اکادمی ڈاکٹر چندر ترکھا،ڈاکٹر کمار پانی پتی،سیوک نیّر ریٹائرڈ IASڈاکٹر مادھو کوشک،شین کاف نظام، ایڈیٹر سہہ ماہی جمنا تٹ سید عبد الحنان معاون ڈاکٹر محمد مستمر، ادیب وصحافی حبیب سیفی،اردو دوست جتیند رپروازاور ہریانہ اردو اکادمی کاعملہ بھی شامل ہے۔آ پ کے تخلیقی سفر پر نگاہ ڈالیں تو آگ کادریا تفہیم وتجزیہ،موسم شعری مجموعہ، پنجاب میں فارسی میں غزل،بحوالہ ناصر علی سر ہندی۔ وتنقیدی تحقیقی100سے زیادہ مضامین،ایک درزن12 کے قریب کتابوں کے مرتب ومعاون ڈاکٹر ایوب کے ادبی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے اب سے پہلے بھی کئی قابل تکریم اعزازات سے سرفراز کیا جاچکا ہے۔ جن میں،حالیؔ پنی پتی ٹرسٹ پانی پت،آرٹ اینڈ کلچرل ڈپارٹمنٹ ہریانہ،ایم کے ساہتیہ اکادمی پنچکولہ، اور حال میں ملاانجمن اتحاد ملت پنجاب کا اقبال ایوارڈقابل فخر  ہے۔

Ads