Masarrat
Masarrat Urdu

نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم نے ہندوستان کو 76 رن سے دی شکست

Thumb

احمد آباد، 27 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم نے کپتان سوفی ڈیوائن (79 رن) اور (تین وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت اتوار کو دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کو 76 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ سوفی ڈیوائن کو ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے 259 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی اور وہ 27 اوورز میں 108 کے اسکور پر اپنے آٹھ وکٹ گنوانے کے بعد ایک بڑی شکست کی طرف بڑھ رہی تھی۔ اسمرتی مندھانا (0)، شیفالی ورما (11)، یاستیکا بھاٹیہ (12)، جمیمہ روڈریگس (17)، کپتان ہرمن پریت کور (24)، تیجل ہسبانیس(15)، دپتی شرما (15) اور اروندھتی ریڈی (2) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ بحران کے ایسے وقت میں رادھا یادو اور صائمہ ٹھاکر نے 70 رنز کی ریکارڈ نویں پارٹنرشپ بنا کر نیوزی لینڈ کو بڑی فتح سے روک دیا۔ یہ خاتون کی ون ڈے کرکٹ میں نویں وکٹ کے لیے ہندوستان کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ دونوں نے جھولن گوسوامی اور القدیر کی 43 رن  کی شراکت کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رادھا یادو نے 64 گیندوں میں پانچ چوکے لگا کر 48 رن کی اننگز کھیلی۔ وہیں صائمہ ٹھاکر نے 54 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 29 رن بنائے۔ جس کیر نے 44ویں اوور میں صائمہ ٹھاکر کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد 48ویں اوور میں رادھا یادو کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی ہندوستانی اننگز 183 کے اسکور پر ختم ہوئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سوفی ڈیوائن اور لیا تاہوہو نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ جیس کیر اور ایڈن کارسن نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آج یہاں نیوزی لینڈ کی  ہندوستان کے لئے 260 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی کپتان سوفی ڈیوائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سوزی بیٹس بیٹنگ کے لیے آئی اور جارجیا پالمر کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 87 رنز جوڑے۔ دیپتی شرما نے 16ویں اوور میں جارجیا پالیمار (41) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد پریا مشرا نے اپنے ڈیبیو میچ میں لارین ڈاؤن (تین) کو رن آؤٹ کیا۔ 27ویں اوور میں رادھا یادو نے سوزی بیٹس (58) کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کرکے پویلین بھیجا۔ کپتان سوفی ڈیوائن نے 79 رنز کی اننگز کھیلی، ایک چھکا اور سات چوکے لگائے۔ میڈی گرین نے 42 گیندوں میں 41 رنز بنائے۔
اس کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کے کسی بلے باز کو ٹکنے نہیں دیا۔ بروک ہالیڈے (8)، ازابیلا گیج (11)، جیس کیر (12)، لیا تاہوہو (صفر)، ایڈن کارسن (ایک) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم نے 50 اوورز میں نو وکٹوں پر 259 رنز بنائے۔
ہندوستان کی جانب سے رادھا یادو نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ دپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ صائمہ ٹھاکر، پریا مشرا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Ads