Masarrat
Masarrat Urdu

حماس: القسام بریگیڈ نے مائن فیلڈ اُڑا دیا، متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

  • 01 Oct 2024
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

رام  اللہ،یکم اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) فلسطین تحریکِ مزاحمت 'حماس' کے عسکری وِنگ  'عزالدین القسام بریگیڈ' نے غزّہ کی پٹّی  کے جنوبی شہر خان یونس کے مائن  فیلڈ کو اُڑانے اور حملے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا  اعلان کیا ہے۔

القسام بریگیڈ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خان یونس  کے مشرقی علاقے 'الفخاری' میں پہلے سے تیار شدہ باردوی سرنگ فیلڈ کو اُڑا  دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کثیر تعداد میں اسرائیل فوجی ہلاک اور زخمی ہو  گئے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج  کی دو عسکری  ٹرانسپورٹ  گاڑیوں، ایک 'میرکاوا 'ٹینک اور 2 عدد 'ڈی9' فوجی بلڈوزروں کو علاقے میں  داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل، 7 اکتوبر سے غزّہ پر جاری  حملوں میں 17 ہزار بچوں  اور 11 ہزار 378 عورتوں سمیت کُل 41 ہزار 615  فلسطینیوں کو قتل کر چُکا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں  کی تعداد 96 ہزار 359 ہے۔
ریکارڈ سے باہر ہزاروں  فلسطینیوں کی لاشیں  ابھی تک تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ ہسپتالوں اور اسکولوں  جیسی عوامی پناہ گاہ  کی عمارتوں کو بھی قصداً نشانہ بنا کر غزّہ  کا  انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے بھی ، 7  اکتوبر سے غزّہ کی پٹّی پر جاری حملوں میں 713 فوجیوں کی ہلاکت کا اور 4  ہزار 448 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Ads