Masarrat
Masarrat Urdu

لبنان پر زمینی حملہ شروع کردیا: صہیونی فوج کا دعوی

  • 01 Oct 2024
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

بیروت، یکم اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) صہیونی فوج نے کہا ہے کہ اس کے مخصوص دستوں نے جنوبی لبنان پر زمینی حملہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے لبنان پر باقاعدہ زمینی حملے کا اعلان کردیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق صہیونی فوجی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی کے سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر زمینی حملہ شروع ہوگیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ زمینی فوجی دستوں کو فضائیہ اور بھاری توپ خانے کی بھی مدد حاصل ہے۔ صہیونی فوج نے لبنان پر زمینی حملوں کے ساتھ غزہ میں بھی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دراین اثناء جنوبی لبنان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی زمینی حملے کے بعد حزب اللہ کا خصوصی دستہ رضوان میدان جنگ میں داخل ہوگئی ہے۔ حملے کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی صہیونی فوج عقب نشینی پر مجبور ہوگئی ہے۔

 

Ads