اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''کل (جمعہ) اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ انتہا پسند تنظیم کے رہنما اور اس کے بانیوں میں سے ایک حسن نصراللہ کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے سینئر کمانڈر علی کرکی اور حزب اللہ کے دیگر کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔